فلپائن کے جنوبی حصے میں بم دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 8ہوگئی

بدھ 1 جنوری 2014 13:26

منیلا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)فلپائن کے جنوبی حصے میں بم دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 8ہوگئی ، مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل رامون زگالا کے مطابق ایک چھوٹی سی دکان میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے کے سبب 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق واقعے سے کچھ ہی دیر قبل ایک گرجا گھر کے باہر پھینکے جانے والے ایک دستی بم کے نتیجے ایک عورت اپنے تین بچوں اور ایک اور لڑکی کے ساتھ زخمی ہوگئی۔ یہ بم دھماکا صوبہ کوٹاباٹو کے کارمن نامی علاقے میں کیا گیا۔ ان دونوں جنوبی صوبوں میں مسلمان باغی فعال ہیں تاہم کرنل رامون زگالا کے بقول تاحال یہ واضح نہیں ہے آیا وہ ان دھماکوں میں ملوث ہیں یا نہیں۔