جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے

بدھ 1 جنوری 2014 13:26

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ، مذاکرات میں فریقین ملک میں دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے جاری مسلح تصادم کے خاتمے سمیت فائر بندی پر عمل در آمد کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ باغی اور حکومت جنگ بندی پر رضامند ہو گئے تھے تاہم ریاست جونگلائی کے صدر مقام بور میں صدر سلوا کیر اور رک ماچر کے حامیوں کے مابین لڑائی جاری تھی۔ سابق نائب صدر رک ماچر کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کے بعد سے شروع ہونے والے ملک گیر پر تشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :