انڈونیشیا ، پولیس کی کارروائی ، چھ مشتبہ شدت پسندمارے گئے ،ایک گرفتار

بدھ 1 جنوری 2014 13:26

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) انڈونیشیا میں مقامی پولیس کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں چھ مشتبہ شدت پسندمارے گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسداد دہشت گردی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں نے ٹینگرانگ سلیٹان نامی علاقے میں قریب نو گھنٹوں تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کیاپولیس حکام نے ایک شدت پسند کوگرفتارکر نیکابھی دعویٰ کیا ہے پولیس ترجمان کے بقول ہلاک ہونے والوں میں سے دو شدت پسند گزشتہ برس کیے جانے والے مختلف حملوں کے سلسلے میں مطلوب تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انڈونیشیا کو گزشتہ ایک دہائی کے دوران متعدد بم حملوں کا سامنا رہا ہے، جن کا الزام وہاں فعال اسلام پسندوں پر عائد کیا جاتا ہے۔ بالی میں 2004 ء میں کئے جانے والے دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :