امریکی شہریوں نے صدر اوباما اور ہیلری کلنٹن کو2013کی مقبول ترین شخصیات قراردے دیا،مذکورہ فہرست گیلپ کی طرف سے ملک گیرعوامی سروے کے بعدمرتب کی جاتی ہے ،رپورٹ

بدھ 1 جنوری 2014 13:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) امریکی شہریوں نے صدر اوباما اورسابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو2013کی مقبول ترین شخصیات قراردے دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہریوں نے صدر اوباما اورسابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کو2013کی مقبول ترین شخصیات قراردے دیاصدراوباما مسلسل چھٹے سال ورلڈزموسٹ ایڈمائرڈلونگ مین کی فہرست میں پہلے نمبرجبکہ ہیلری خواتین کی کیٹگری میں مسلسل بارہویں باراس سال بھی پہلے نمبرپر ہیں۔ واضح ر ہے کہ مذکورہ فہرست گیلپ کی طرف سے ملک گیرعوامی سروے کے بعدمرتب کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :