مسئلہ کشمیر کا پر امن سیاسی حل نہ نکالاگیا تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے ‘فردوس احمد شاہ

بدھ 1 جنوری 2014 13:24

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء ) ڈیموکر یٹک پولٹیکل موومنٹ چیئرمین فردوس احمد شا ہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن سیاسی حل نہ نکالاگیا تو حالات قابو میں نہیں رہیں گے ۔ با نڈ ی پورہ کے پا رٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شاہ نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیاجاتا بر صغیر میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

فردوس شا ہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ قربانیوں سے کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حصول مقصد تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہو ئے سیاسی منظر نامے کا ذکر کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آ ج مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہی۔ فردوس شاہ نے کہا عوام نے جان ومال کی قربانیاں پیش کر کے تحریک آ زادی کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں اب یہ حریت پسند قیادت کا فرض ہے کہ وہ ان عظیم قربانیوں کو ضائع ہو نے سے بچا نے کیلئے موجودہ جد وجہد آ زادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے مل جل کر کام کر یں ۔