مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کے باعث کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیئے ..
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کے باعث کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے

سرینگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں شدید برف باری کے باعث کشمیر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ نے یکم سے 5جنوری تک ہونے والے تمام امتحانات شدید برف باری کے باعث ملتوی کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی ترجمان شوکت شفیع نے بتایا کہ وادی میں تازہ برف باری ہونے کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے شیڈول کے مطابق یکم جنوری 2014سے 5جنوری تک لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان تاریخوں پر لئے جانے والے امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان بعد ازاں کیاجائے گاتاہم شوکت شفیع کے مطابق6جنوری کو امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 01/01/2014 - 13:24:35

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں