مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج نے دسمبر میں بچے سمیت 9کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج نے دسمبر میں بچے سمیت 9کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دسمبر 2013 کے دوران ایک ماہ میں ایک بچے سمیت 9کشمیری مسلمانوں کو شہید کرکے 5 رہائشی مکانات تباہ کئے جبکہ اسی دوران دو کشمیری مسلمان خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دسمبر 2013 کے دوران صرف ایک ماہ میں ایک بچے سمیت 9 کشمیریوں کو شہید کیا 87 کشمیری مسلمانوں کو پرتشدد کارروائیوں میں شدید زخمی کیا جبکہ 170کشمیریوں کو بلا جواز گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں قید کیا بھارتی فوج نے صرف ایک ماہ کے دوران کشمیری مسلمانوں کے پانچ رہائشی مکانات تباہ کئے جبکہ دو کشمیری مسلمان خواتین کی بے حرمتی کی گئی۔
وقت اشاعت : 01/01/2014 - 13:24:00

اپنی رائے کا اظہار کریں