پھلدار پودوں کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ،محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

بدھ 1 جنوری 2014 13:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے باغبانوں کو پھلدار پودوں کو موسمی اثرات سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سدا بہار پودوں میں آم، لیچی، پپیتا، کیلا اور کاغذی لیموں وغیرہ سردی اور کورے سے بے حد متاثر ہوتے ہیں جس سے پیداوار اور اس کی کوالٹی میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔

اس لئے پھلدار پودوں کو درجہ حرارت کی زیادتی یا کمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ باغبان دسمبر، جنوری اور فروری کے مہینوں میں محتاط رہیں کم سے کم درجہ حرارت معلوم کرنے کے لئے پانچ فٹ تک کی بلندی پر تھرما میٹر لگا لیں، یہ تھرما میٹر چار ہیکٹر رقبہ کے لئے کافی ہے۔ اگر درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جائے تو کورا پڑنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ سادہ طریقہ سے بھی کورا پڑنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے اس کے لئے ایک چوڑے برتن میں آدھا انچ گہرائی تک پانی ڈال کر اسے کھلے کھیت یا باغ میں رکھیں اگر یہ پانی شام کے وقت جمنے لگے تو کورا پڑنے کا احتمال ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :