نئے سال کی پہلی قرعہ اندازی کل کراچی میں ہو گی

بدھ 1 جنوری 2014 13:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) نئے سال کی پہلی قرعہ اندازی کل جمعرات2 جنوری کو ہو گی ۔سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز سنٹر حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 2014 کی پہلی جبکہ مجموعی طور پر 57 ویں قرعہ اندازی 2 جنوری 2014 ء جمعرات کو کراچی میں ہو گی جس کا پہلا انعام تین کرو ڑ روپے دوسرا انعام ایک کرو ڑ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام ایک لاکھ85 ہزار روپے کے 1696 انعامات دیئے جائیں گے ۔اس طر ح کل 1700 انعامات فی سیریز دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :