اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ،ماڈل ٹاؤن کلب اور ترامڑی کلب کے درمیان میچ 3 جنوری ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ،ماڈل ٹاؤن کلب اور ترامڑی کلب کے درمیان میچ 3 جنوری کو کھیلا جائے گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں ماڈل ٹاؤن کلب اور ترامڑی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ 3 جنوری کو سہ پہر تین بجے ، جی سیون گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ماڈل ٹاؤن کلب کے چیئرمین ناصر محمود چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد سی ڈویژن فٹ بال لیگ میں تیرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ماڈل ٹاؤن کلب کو گروپ اے میں ملت کلب، ترامڑی کلب، بلتستان کلب، ایلیٹ کلب، کیپٹل یوتھ کلب اور بولان کلب کے ساتھ رکھا گیا ہے اور ماڈل ٹاؤن کلب لیگ میں چھ میچز کھیلے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2014 - 13:15:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں