آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ (کل)تین سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائیگا

بدھ 1 جنوری 2014 13:14

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 381 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں کینگروز نے 218 رنز، پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں 150 رنز جبکہ میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور مہمان ٹیم کو سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کریگی۔ 2009ء سے انگلش ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں ناقابل شکست تھی اور اس نے مسلسل تین ایشز ٹائٹل جیت کر ہیٹرک مکمل کر رکھی ہے۔ رواں برس بھی انگلش ٹیم آسٹریلیا کو ایشز میں ہرا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :