اداکارہ وماڈل جویریہ عباسی مارننگ شو کی میزبانی کیلئے لاہور شفٹ ہو گئیں
تازہ ترین : 1

اداکارہ وماڈل جویریہ عباسی مارننگ شو کی میزبانی کیلئے لاہور شفٹ ہو گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) معروف اداکارہ و ماڈل جویریہ عباسی نجی چینل کے مارننگ شو کی میزبانی کے لیے لاہور شفٹ ہوگئیں۔ جویریہ کا بطور میزبان نجی چینل سے مارننگ شو کا پہلا پروگرام گزشتہ روز آن ائیر ہوا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری کوشش ہو گی کہ میں روایتی اور بے ہنگم موضوعات سے ہٹ کر ناظرین کو معلوماتی اور دلچسپ انٹرٹینمنٹ مہیا کروں۔ جویریہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ لاہور سے دو سیریلز بھی کر رہی ہیں کیونکہ ڈرامہ ہی میری اصل پہچان ہے ۔ ان کا مز اپنا ذاتی پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا بھی ارادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک بین الاقوامی معیار کی فلم کے لیے بھی مجھے آفرز آئی ہے۔ جس پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2014 - 13:13:18

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں