فلم ”دی ریڈ-2بیرنڈل“کے ٹریلر نے شائقین حیران ہی کر دیا

بدھ 1 جنوری 2014 13:12

جکارتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) یوں تو ایکشن کے حوالے سے ہالی وڈ فلموں کا کوئی ثانی تصور نہیں کیا جاتالیکن انڈونیشیا کی نئی فلم ”دی ریڈ-2بیرنڈل“کے ٹریلر نے تو ایکشن کے شوقین افراد کو حیران ہی کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر و رائٹر گریتھ ایوان کی یہ فلم2012میں بننے والی”دی ریڈ“ کا سیکوئل ہے جس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے تھے، اب اس فلم کے دوسرے حصے کو بھی مداحوں کیلئے پیش کیا جا رہا ہے جس کی کہانی پولیس اور مافیا کے درمیان جاری جنگ کے گِرد گھو م رہی ہے۔کرائم،کرپشن ،مارشل آرٹ اور شوٹ آوٴٹ کے دِل دہلا دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم آئندہ برس مارچ کے مہینے میں ریلیز کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :