فیصل آباد میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق
تازہ ترین : 1

فیصل آباد میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آگ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء) خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 2 کم سن بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ درجنوں جھگیاں اور سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر آگ بجھائی اور بچوں کی لاشوں کو باہر نکالا۔ بچوں کی شناخت 5 سالہ اعجاز اور 9 سالہ شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2014 - 11:55:11

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں