گھوٹکی، جیپ نہرمیں گر گئی،5 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری
تازہ ترین : 1

گھوٹکی، جیپ نہرمیں گر گئی،5 افراد جاں بحق،ایک کی تلاش جاری

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جنوری 2014ء)گھوٹکی کے قریب قاضی واہ نہر میں جیپ گرنے سے 6 افراد ڈوب گئے،5 کی لاشیں نکال لی گئیں،ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق جیپ گھوٹکی سے جہاں پورجارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث قاضی واہ نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوار 6 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیم نے5افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
وقت اشاعت : 01/01/2014 - 11:44:54

اس خبر پر آپ کی رائے‎