برطانوی حکومت کا جارج بش اور ٹونی بلیئر کی خفیہ بات چیت شائع کرنے کا فیصلہ

منگل 31 دسمبر 2013 13:41

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31دسمبر 2013ء) برطانوی حکومت نے عراق جنگ سے قبل امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی خفیہ بات چیت شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئندہ سال شائع کی جانے والی اس معلومات میں سو سے زائد دستاویزات شامل ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کلیکشن نوٹس، وزراء سطح پر ہونے والی دو سو منٹ سے زائد بات چیت، ٹیلی فون کالز اور امریکی سربراہان کی ذاتی ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفتگو بھی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کے حوالے سے کی گئی خفیہ بات چیت بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :