سرکردہ عسکری تنظیم البدر مجاہدین نے عبدالقادر ملا کی شہادت کا بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا،البدر سے تعلق اورپاکستان سے وفا کے جرم میں بھارت نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت سے ظلم عظیم کرایا ہے ، بخت زمین

جمعرات 19 دسمبر 2013 13:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19دسمبر 2013ء) سرکردہ عسکری تنظیم البدر مجاہدین نے عبدالقادر ملا کی شہادت کا بھارت سے بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگومیں البدرمجاہدین کے سربراہ بخت زمین نے کہا کہ البدر سے تعلق اورپاکستان سے وفا کے جرم میں بھارت نے شیخ حسینہ واجد کی حکومت سے جوظلم عظیم کرایا ہے اس کا بدلہ جلد بھارت سے اس کی سر زمین پرلیں گے، البدر نہ تو بنگلہ دیش کے خلاف ہے اور نہ ہی بنگلہ دیشی عوام کے خلاف بنگالی ہمارے جسم کا حصہ اور مسلمان بھائی ہیں ہم اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی اوراسلام پسند قوتیں بھارت کو کانٹے کی طرح کھٹکتی ہیں کیونکہ وہ بنگلہ دیش کوبھارتی کالونی بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔