عبدالقادرملا کو پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،بنگلہ دیش سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،سرتاج عزیز،2014ء کے آغاز پرپاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ شروع ہوجائیں گے ،دوحہ مذاکرات اب آگے نہیں بڑھیں گے،حکومت اپنی پالیسی میں شفافیت کو یقینی بنائے ،دوغلے پن کاتاثرختم کیاجائیگا،افغانستان پرامریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے سے متعلق کوئی دباؤنہیں ڈالا،بھارت کے ساتھ کشمیر ،سیاچن سمیت دیگرمعاملات پرپیشرفت ہونے کی توقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھارت میں خارجہ پالیسی پر کوئی بات نہیں کی،احتجاج سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے،بلوچستان کے راستے سپلائی جاری ہے،سینیٹ میں اظہارخیال

بدھ 18 دسمبر 2013 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2013ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کوبتایا کہ عبدالقادرملا کو پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،بنگلہ دیش سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،2014ء کے آغاز پرپاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ شروع ہوجائیں گے ،دوحہ مذاکرات اب آگے نہیں بڑھیں گے، حکومت اپنی پالیسی میں شفافیت کو یقینی بنائے ،دوغلے پن کاتاثرختم کیاجائیگا،افغانستان پرامریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے سے متعلق کوئی دباؤنہیں ڈالا،بھارت کے ساتھ کشمیر ،سیاچن سمیت دیگرمعاملات پرپیشرفت ہونے کی توقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھارت میں خارجہ پالیسی پر کوئی بات نہیں کی،احتجاج سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے،بلوچستان کے راستے سپلائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں حکومت کی خارجہ پالیسی ،وزیراعظم کے دورہ امریکہ ،2014ء میں افغانستان سے امریکی ایساف کی فوجوں کی متوقع کمی کے اثرات، طالبان سے مذاکرات کی پیشکش ،ڈرون حملے اورنیٹوسپلائی کے حوالے سے بحث کو سمیٹتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ ایوان میں ملک کی خارجہ پالیسی پر سیرحاصل بحث ہوئی اس بحث کامقصد حکومت کورہنمائی مہیا کرنا ہے حکومتیں بدلتی ہیں تو خارجہ پالیسی جلد نہیں بدلی جاتی وقت کے ساتھ ترجیحات میں بہتری لائی جاتی ہے نائن الیون کے بعد بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں ان تبدیلیوں کی روشنی میں ترجیحات کا احاطہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب تک ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر نہیں ہونگے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ہے افغانستان کے ساتھ تعلقات پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں افغانستان میں کئی منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،22اگست کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہی پالیسی بہتر ہوگی جو ہمارے مفادات کو تحفظ دے گی افغانستان میں طالبان کاخانہ جنگی کرکے قبضہ کرنا ہمارے مفاد میں نہیں ہے افغانستان کے اندر کوئی فیورٹ نہیں ہے حکومت پاکستان افغان بارڈر سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ افغانی آپس میں بات کریں ہم کسی کو میز پرنہیں لاسکتے افغان اپنے مسائل سے متعلق خود فیصلے کریں انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ امریکہ کے سیکیورٹی معاہدے پر پاکستان کی حمایت کاتاثرغلط ہے افغانستان ایک خود مختار ملک ہے ہم نے معاہدے پردستخط کرنے کی کوئی تجویز نہیں دی افغانستان سے متعلق ہماری پالیسی درست سمت میں جارہی ہے جس کے دور رس نتائج نکلیں گے انہوں نے بتایا کہ حکومت کی بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات بنانا اولین ترجیح ہے بھارت میں جب انتخابات کاسلسلہ شروع ہوا تووہاں اینٹی پاکستان ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی پاک بھارت مسائل کے حل کیلئے بریک تھرو انتخابات کے بعد آئیگا تاہم ٹریڈ، بجلی ،کشمیر ،سیاچن سمیت دیگرمعاملات پرپیش رفت ہونے کی توقع ہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ 2014ء کے آغاز میں سٹریٹجک ڈائیلاگ کاسلسلہ بحال ہوجائیگا چھ ورکنگ گروپس کی ملاقاتیں جاری ہیں ڈرون پرحکومت کاموقف واضح ہے بین الاقوامی سطح پر اس معاملے کو اٹھایا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس حوالے سے بیانات دیئے انہوں نے بتایا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایک قرارداد پاس ہونیوالی ہے جو ڈرون پر ہمارے اعتراضات کو تقویت بخشے گی انہوں نے کہاکہ حکومت چائنا کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنارہی ہے اوراس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف نے اپنا پہلا دورہ چین کاکیا جہاں انہوں نے بہت سارے معاہدے کئے ہیں یورپی یونین اور روس کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پرحکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی ڈرون حملے نے مذاکرات کا سلسلہ ختم کردیا اگر طالبان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہونگے تودوسرا آپشن موجود ہے انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق وزارت داخلہ ایوان کو بہتر بناسکتی ہے انہوں نے کہاکہ پانچ وزیرخارجہ کاتاثر درست نہیں ہے میں مشیرخارجہ کی حیثیت سے وزیرخارجہ کے اختیارات استعمال کررہا ہوں اورطارق فاطمی وزیرمملکت کے اختیارات استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بھارت میں خارجہ پالیسی پر کوئی بات نہیں کی جبکہ جلیل عباس جیلانی آئندہ ہفتے امریکہ میں سفیرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے تاخیر سے سفیر کی تعیناتی کے باعث کوئی انخلاء پیدا نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ احتجاج تمام جماعتوں کاحق ہے نیٹو سپلائی کی بندش سے ڈرون حملے نہیں رکیں گے ڈرون حملوں پرامریکہ ہمارے موقف پر سوچ رہا ہے نیٹو سپلائی بلوچستان کے راستے سے چل رہی ہے امید ہے احتجاج جلد بندہوگا انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ نے بنگلہ دیش میں عبدالقادرملا کی پھانسی پرقرارداد پاس کی ہے جو وہ کرسکتی ہے اس قرارداد میں تشویش کااظہار کیا گیا ہے عبدالقادر ملا کی پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے پاکستان کاموقف انتہائی بیلنس تھا ہم بنگلہ دیش سے اچھے تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی لیکن میرا خیال ہے کہ دوحہ مذاکرات اب آگے نہیں بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی پالیسی میں شفافیت کو یقینی بنائے گی اوردوغلے پن کاتاثرختم کیاجائیگا۔