امریکا کے نیوی کمانڈوز اپنی حکومت سے ناراض ہیں ،امریکی میڈیا کاانکشاف ،میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،نیوی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، میتھیو مکیابی

منگل 19 نومبر 2013 16:07

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19نومبر 2013ء) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے نیوی کمانڈوز اپنی حکومت سے ناراض ہیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمانڈوز جو دنیا بھر میں بڑے بڑے مشن مکمل کرتے ہیں، اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں اور امریکا کو خطرات سے بچاتے ہیں، ان کو ان کی اپنی ہی اعلیٰ قیادت کسی خاطر میں بھی نہیں لاتی۔

ا مریکی میڈیا کے مطابق2011 میں افغانستان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ہلاک کمانڈو کے والد بلی وان نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں کہا گیا کہ اوباما انتظامیہ نے اس کے بیٹے کے یونٹ کے بارے میں ضرورت سے زیادہ معلومات عام کردی تھیں۔نیوی سیلز کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے بارے میں ٹیم کے دو سابق ارکان نے بھی کتاب لکھی جس کے انہوں نے 2009 میں فلوجا کے قصائی کے نام سے مشہور سابق عراقی وزیراعظم ایاز علاوی کی گرفتاری میں حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کارنامے پر انہیں شاباشی کے بجائے ایک جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر کورٹ مارشل کردیا گیا تاہم جب مقدمہ چلا تو ان پر الزامات خارج کردئیے گئے۔انہی میں سے ایک سیل ممبر میتھیو میکابی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس نے اپنے ساتھ اس زیادتی کے بعد نیوی کو فوراً چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کرنے والی سیل ٹیم 6 کے ایک ممبر نے بھی کتاب لکھی ہے جس کے خلاف پینٹاگون نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :