ملک بھر میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 136واں یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ،نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،نیوی پنجاب کے سٹیشن کمانڈر اکبر نقی مزار اقبال پر دستوں کا معائنہ کر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی

ہفتہ 9 نومبر 2013 17:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2013ء) ملک بھر میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 136واں یوم ولادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔پاکستان نیوی پنجاب کے سٹیشن کمانڈر اکبر نقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کے دوران نیوی کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیوی پنجاب کے سٹیشن کمانڈر اکبر نقی مزار اقبال پر دستوں کا معائنہ کر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی مختلف ادبی ، سیاسی و غیر سیاسی تنظیمیں ، این جی اوز اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام مختلف سمینارز ، کانفرنسز ، مذاکرے ، مباحثے اور مختلف پروگرام کا انعقاد کیا گیا جہاں شاعر مشرق علامہ محمد اقال کی قیام پاکستان کیلئے لازوال فکری ، ادبی ، سیاسی جدوجہد اور انکی قوم کیلئے ادبی خدمات شعر و شاعری پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر مفکر پاکستان کے حوالے سے کئی دستاویزی پروگرام بھی نشر کیے گئے ۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔