ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد کراچی میں حالات بہتر ہورہے ہیں ، وزیر ا علیٰ سندھ ، نئے پولیس اہلکار بھرتی کیے جارہے ہیں ، سید قائم علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:22

خیر پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد کراچی میں حالات بہتر ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ سیدقائم علی شاہ نے کہاکہ کراچی میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور امن و مان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ عید کے تینوں دن امن سے گزر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے۔ نئے پولیس اہلکار بھرتی کیے جارہے ہیں۔