مقبوضہ کشمیر ، قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف بانیہال میں احتجاجی مظاہرے ، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ،درجنوں گرفتار ، حالات کشیدہ ہونے پر کرفیو نافذ ، کپواڑہ میں حملے میں بھارتی فوجی ز خمی ، گاڑی الٹنے سے بھارتی پولیس کا اہلکار ہلاک ، بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑا تلاشی آپریشن شروع کر دیا ،خوف وہراس پھیل گیا
ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:22
(جاری ہے)
بانیہال کے متعدد دیہات کے لوگوں نے بھارتی کمپنی کے مذموم اقدام کے خلاف زبردست احتجاجی ریلی نکالی ۔ بانیہال کے تاجروں نے بھی مکمل ہڑتال کر کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرین نے آسام ٹریڈرز کے مالکان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ انہوں نے کمپنی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق فوجی اہلکار ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں فوج کے ایک گشتی دستے پر ہونے والے حملے میں زخمی ہو گیا۔ واقعے کے فوری بعدبھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ایک بڑا تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں پابندیوں کا سلسلہ برقرار رہا۔ علاقے میں عید کے روز بھارتی پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان شدید تصادم کے بعد پابندیاں نافذ کر دی گئی تھیں ۔ عید کے روز علاقے میں مشتعل مظاہرین کے پتھراؤ کے نتیجے میں بھارتی پولیس کی ایک گاڑی ایک کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک دس زخمی ہو گئے تھے۔دریں ا ثناء ضلع کپواڑہ کے علاقوں لولاب، دیور، ٹکی پورہ اور دوراسہ میں بھارتی فوج کی طرف سے 12اکتوبر کو شروع کیا جانے والا ایک بڑا آپریشن تاحال جار ی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.