سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک اورشہری جاں بحق ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، سرحد پر فوجی جوان حالات سے مقابلے کیلئے تیار ہیں ، بھارت باز نہ آیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ، رانا تنویر حسین

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 16:22

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا جس کے باعث عید کے بعد شہداء کی تعداد 4ہوگئی ہے جن میں دو اہلکار بھی شامل ہیں ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے چپراڑ سیکٹر ، عمراں والی، بجوات اور سجیت گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سجیت گڑھ سیکٹر میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ادھر وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہاکہ بھارت باز نہ آیا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے سرحدپر فوجی جوان ہر حالات سے مقابلے کرنے کو ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اور اس بار بھی فوج نے حالات کو بھانپ لیا اور بروقت ایسی بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے باعث دشمن ناپاک عزائم پورے نہ کر سکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے مسلسل جاری رہنے والی کشیدہ صورتحال میں سرحد پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :