سرحدی تنازع پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی ملاقات جلد ہو گی،بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 15:22

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر ہونے والے حالیہ واقعات پر دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کی ملاقات جلد ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی دارلحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن بھارت کے لیے سنجیدہ معاملہ ہے،انھوں نے کہا کہ یہ سفارتی نہیں فوجی معاملہ ہے،لہٰذا اس بارے میں فوجی حکام ہی بہتر طور پر بتا سکتے ہیں۔سلمان خورشید نے کہا کہ ملاقات میں کنٹرول کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جاے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت اس معاملے کو فہم و فراست سے حل کرنا چاہتا ہے،یاد رہے کہ ڈی جی ایم اوز کی سطع پر ملاقات دونوں ملکوں میں اعلٰی ترین فوجی رابطہ ہے۔

متعلقہ عنوان :