مسلح شخص نے کئی افراد کویرغمال بنانے کے بعد ہتھیار ڈال دیئے

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:19

پیرس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) مسلح شخص نے کئی افراد کویرغمال بنانے کے بعد ہتھیار ڈال دیئے ۔ پیرس پولیس کے مطابق دارالحکومت کے جنوبی حصے میں واقع ایک بینک میں ایک ذہنی مریض نے تین خواتین اور ایک مرد کو یرغمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

وہ اپنے اور اپنے بیٹے کے لئے ایک سرکاری گھر حاصل کرنا چاہتا تھا۔ مذاکرات کے بعد اس نے تین افراد کو رہا کر دیا تاہم ایک خاتون کو یرغمال بنائے رکھا۔ پولیس نے اس سے مذاکرات جاری رکھے اور آخر کار اسے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کر لیا۔