امریکہ میں قومی یادگاریں اورپارکس دوبارہ کھول دئیے گئے ،واشنگٹن کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) امریکہ میں قومی یادگاریں اورپارکس دوبارہ کھولے جانے پر واشنگٹن کی رونقیں بحال ہونا شروع ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

قومی یادگاروں ، آرٹ گیلریوں ،عجائب گھروں اورپارکوں کو کھولنے کا فیصلہ16روز کی بندش کے بعداس وقت کیا گیا جب امریکی کانگریس نے قرض بڑھانے کی حدکی منطوری دی۔ان مقامات کے کھلتے ہی وفاقی ملازمین نے بھی اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔دنیابھرسے واشنگٹن آئے سیاحوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور قومی یادگاروں کی سیرسے لطف اندوز ہوئے

متعلقہ عنوان :