بھارت نے فرانس سے 15 ارب ڈالر کے 126 رافیل طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا، معاہدے کے مطابق 18 لڑاکا تیارے فرانس سے تیار کر کے بھیجے جائیں گے ، رپورٹ

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:19

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) بھارت نے فرانس سے 15 ارب ڈالر کے 126 رافیل طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف آف ایر اسٹاف ایر مارشل ایس سیکوما رکے مطابق بھارت آئندہ سال مارچ میں فرانس سے 126رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایس سیکومار نے کہاکہ رافیل طیارے کی خریداری پر بات چیت 2012میں شروع ہوئی تھی اور 15 بلین ڈالر کے اس معاہدے کو موجودہ مالی سال میں حتمی شکل دے دی جائیگی معاہدے کے مطابق 18 لڑاکا تیارے فرانس سے تیار کر کے بھیجے جائیں گے جبکہ بقیہ 108 لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کئے جائیں گے۔

بھارتی وزات دفاع اس سال جنگی سازو سامان لے جانے والے 56 طیاروں کیلئے 119 بلین ڈالر کے ٹینڈر جاری کریگی۔

متعلقہ عنوان :