ٹائی ٹینک جہاز ڈوبنے کے دوران بجایا جانے والا وائلن برطانیہ میں نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا، 1912ء میں اپنے پہلے ہی سفر میں ڈوبنے والا برطانوی جہاز ٹائی ٹینک اپنے وقت کا سب سے بڑا بحری جہاز تھا

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:18

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) ٹائی ٹینک جہاز ڈوبنے کے دوران بجایا جانے والا وائلن برطانیہ میں نیلامی کیلئے پیش کردیا گیا۔1912ء میں اپنے پہلے ہی سفر میں ڈوبنے والا برطانوی جہاز ٹائی ٹینک اپنے وقت کا سب سے بڑا بحری جہاز تھا جہاز پرعملے سمیت 3 ہزار سے زائد افراد سوار تھے اور جہاز ڈوبنے سے 1500 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

بینڈ کے سربراہ ویلس ہارٹلی کو جب جہاز چھوڑنے کا کہا گیا تو اس نے انکار کردیا تھا۔ویلس ہارٹلی کا بجایا گیا وائلن اب برطانیہ میں نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے اور منتظمین کو امید ہے کہ یہ تقریبا 5 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگا

متعلقہ عنوان :