شام دمشق کے مضافات میں محصور عام شہریوں تک امدادی تنظیموں کو فوری طور پر رسائی دے ،امریکہ کا مطالبہ ، شامی سکیورٹی فورسز کی چھ ماہ سے ناکہ بندی کی وجہ سے محصور شہریوں کو خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کا بیان

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) امریکہ نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت دمشق کے مضافات میں محصور عام شہریوں تک امدادی تنظیموں کو فوری طور پر رسائی دے ، باغیوں کا شامی دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں پر کنٹرول ہے ، شامی سکیورٹی فورسز کی چھ ماہ سے ناکہ بندی کی وجہ سے محصور شہریوں کو خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کے بیان کے مطابق ہم نے شامی حکومت سے کہاہے کہ وہ لازمی طور امدادی قافلوں کی منظوری دے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ دمشق کے مضافات اور شام میں کسی جگہ بھی اگر کوئی مظالم میں ملوث پایا گیا تو اس کو شناخت کر کے ذمہ دار ٹھہرایا جائے گاامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مضافاتی علاقے مودامیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے لوگ یہاں لوگوں کے پاس ضروریات زندگی کا سامان موجود نہیں اور شامی حکومت جان بوجھ کر ان لاقوں میں محصور ہزاروں افراد تک زندگی بچانے والی امدادی اشیا کی ترسیل کو روک رہی ہے۔