پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی مد میں 32 کروڑ ڈالرز سے زائد ..
تازہ ترین : 1

پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی مد میں 32 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم موصول ہوگئی ، رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کے پرانے واجبات کی مد میں ملی ہے ، حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی ، ذرائع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی مد میں 32 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم موصول ہوگئی ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن کے حالیہ دورے میں امریکی حکام کے سامنے پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو امریکہ سے 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ یہ رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کے پرانے واجبات کی مد میں ملی ہے جس سے حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 19/10/2013 - 14:14:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎