پاکستان امریکہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی ، وزیر اعظم نواز شریف ، جمہوریت پاکستان کی قوت ہے، تمام ادارے ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد میں میرے ساتھ ہیں ، ملک میں سیاسی خود مختاری کیلئے معاشی استحکام حکومت کا پہلا قدم ہے ، حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے ، تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘وزیر اعظم نواز شریف کی امریکی روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دورے کے دور ان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوگی ، جمہوریت پاکستان کی قوت ہے، تمام ادارے ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد میں میرے ساتھ ہیں ، ملک میں سیاسی خود مختاری کیلئے معاشی استحکام حکومت کا پہلا قدم ہے ، حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے ، تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

ہفتہ کو امریکہ روانگی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،دورے کے دوران باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران امریکی حکام سے افغانستان سمیت خطے کی صورتحال، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات ہوگی۔

نواز شریف نے کہاکہ جمہوریت پاکستان کی قوت ہے، تمام ادارے ملکی وقار کے تحفظ اور ریاستی مفاد میں میرے ساتھ ہیں اور ملک میں سیاسی خود مختاری کیلئے معاشی استحکام حکومت کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے جس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کل اتوار کو امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کریں گے۔

نواز شریف کی امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات بدھ کو ہوگی۔ ان ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی، پاکستان کی معیشت اور توانائی کے بحران سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے عہدے دار کے مطابق نواز شریف کا دورہ امریکہ باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کا موقع ہے۔