مصر ، فوجی بغاوت کے خلاف اسلامی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ، معزول صدرمحمد مرسی کوفوری طورپر بحال کردیاجائے ، لاکھوں مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:14

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) مصر میں فوجی بغاوت کے خلاف اسلامی جماعتوں کے اتحاداینٹی کوموومنٹ نے ملک بھر میں احتجاج کیاہے۔ لاکھوں مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ معزول صدرمحمد مرسی کوفوری طورپر بحال کردیاجائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت قاہرہ، اسکندریہ اور مصر کے دیگر شہروں میں اخوان المسلمون سمیت دیگر اسلامی جماعتوں کے لاکھوں افراد نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے فوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیاکہ معزول صدر محمد مرسی کو فوری طور پر بحال کرکے ملک میں جمہوری نظام واپس لایاجائے۔

متعلقہ عنوان :