القاعدہ میں شمولیت کی کوشش کے الزام میں امریکی شہری گرفتار ، علی ضیاء پر لگائے گئے الزامات میں بیرون ملک قتل کی سازش، دہشتگردوں اور جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی اعانت کرنا شامل

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) امریکہ میں ایک 25 سالہ نوجوان کو یمن میں القاعدہ سے منسلک تنظیم میں شامل ہونے اور بیرون ملک قتل کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا غیر ملکی میڈیاکے مطابق علی ضیا ء کے نام سے پہچانے جانے والے مارکوس الونسو ضیا کو لانگ آء لینڈ سے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پر لگائے گئے الزامات میں بیرون ملک قتل کی سازش، دہشت گردوں اور جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی اعانت کرنا بھی شامل ہے۔گزشتہ سال ضیاء کو یمن جانے کی کوشش کرتے ہوئے سفری دستاویزات نامکمل ہونے کی وجہ سے برطانوی حکام نے روک دیا تھا۔ بعد ازاں وہ امریکہ واپس آگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :