سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کی نشست مسترد کر نے کے فیصلے کی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ، بان کی مون ، سعودی عرب سلامتی کونسل میں بہت مثبت کردار ادا کر سکتا تھا ، فرانسیسی سفیر ، سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل پر شام کے معاملے پر تنقید ’حیران کن‘ ہے ، روسی وزارت خارجہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے انھیں سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل کی نشست مسترد کرنے کے فیصلے کی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ انھوں نے سلامتی کونسل پر دہرے معیار کا الزام لگا کر غیر مستقل نشست ٹھکرا دی ۔

(جاری ہے)

بان کی مون نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا وہ سعودی شاہ سے اس معاملے پر بات کریں گے۔ ادھر اقوامِ متحدہ میں فرانس کے سفیر جیرارڈ اروڈ نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ سعودی عرب سلامتی کونسل میں بہت مثبت کردار ادا کر سکتا تھا تاہم ہم سعودی عرب کی جھنجھلاہٹ کو بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے سلامتی کونسل دو برس سے زیادہ عرصے سے عمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ روس کی وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو تعجب خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے سلامتی کونسل پر شام کے معاملے پر تنقید ’حیران کن‘ ہے۔

متعلقہ عنوان :