بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے تمام جماعتوں کو عبوری حکومت کی تجویز دیدی ، حزب اختلاف کا احتجاج کااعلان ، مقصد آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر تعطل ختم کرنے ایک کوشش ہے ، شیخ حسینہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 14:13

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے تمام جماعتوں کو عبوری حکومت کی تجویز دی ہے جس کا مقصد آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر تعطل ختم کرنے ایک کوشش ہے، جس میں حزب اختلاف نے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔شیخ حسینہ نے ٹیلی ویژن میں قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے لہذا میں حزب اختلاف کی جماعتوں کو تجویز دے رہی ہوں کہ وہ اپنے پارلیمانی رکن کے نام ہمیں بھیجے تاکہ ہم انھیں عبوری مدت کی حکومتی کابینہ میں شامل کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں حزب اختلاف کے رہنما سے کہتی ہوں کہ وہ میرا جواب دیں اور میں ان کی درخواستوں پر غور کروں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تجویز اس وقت سامنے آئی ہے جب بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے حکومت کے تحت یا حسینہ کی قیادت میں عبوری انتظامیہ کے تحت انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

بی این پی کی رہنما خالدہ ضیا نے ایک غیر جانبدار نگران حکومت کے تحت انتخابات کا انعقاد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے حامیوں سے25اکتوبر سے رکے بغیر مسلح احتجاج کر نے کی ہدایت کی ہے ایک سنیئر بی این پی کے رہنما نے اپنے حمایتیوں سے کہا کہ خنجروں اور چھریوں کے ساتھ اپنا احتجاج کریں تا وقتکہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔

متعلقہ عنوان :