قمر زمان چوہدری کی بطور چیرمین نیب تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 12:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) قمر زمان چوہدری کی بطور چیرمین نیب تقرری سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری کے بعد کراچی رجسٹری میں بھی چیلنج کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میجر (ر) قمر زمان نیب آرڈیننس کے تحت کسی صورت چیرمین نیب کے عہدے کے لئے اہل نہیں اور وہ نواز شریف کیس کے اہم گواہ بھی ہیں لہٰذا ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے اور نئے چیرمین نیب کی تقرری کو اگلے ایک ہفتے میں یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے بھی سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں قمر زمان چوہدری کی تقرری کو چیلنج کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :