عید تعطیلات کے بعد لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع،شارٹ فال بھی بڑھ گیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) لاہور میں عید کی تعطیلات کے بعد دوبارہ سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ ملک بھر میں شارٹ فال 2 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا ہے۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق بجلی کی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ طلب 13 ہزار میگا واٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ہائیڈرل سے 3800 میگا واٹ، تھرمل سے 1900 میگا واٹ جبکہ آئی پی پیز سے 5300 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ حبکو میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی ہے جس کو جلد دور کر لیا جائے گا ۔دوسری جانب شہری علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 7 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :