ڈینگی سرگرم،پنجاب میں مزید 13 افراد ہسپتال جا پہنچے

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) ڈینگی مسلسل سرگرم ہے،پنجاب میں 13 مزید افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے ۔ ڈینگی کے حملے بدستور جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں مزید 13 افراد خطرناک مچھر کا نشانہ بن گئے۔

(جاری ہے)

لاہور کے میو ہسپتال میں چھ مریض داخل ہوئے جبکہ راولپنڈی میں 7مریض سامنے آئے۔اس طرح پنجاب میں ڈٰینگی کے مریضوں کی کل تعداد 521 ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :