جدہ: ملکی اورغیرملکی پروازوں کے ذریعے حجاج کی واپسی کا عمل جاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 12:00

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) جدہ سے غیرملکی اور قومی ائرلائنز کے ذریعے حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ سعودی ایئرلائنز اور پی آئی اے فلائٹس کے ذریعے مزید 40 سے زائد حجاج جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پہنچے پر رشتہ داروں اور دوست احباب نے حجاج کا استقبال کیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور حج کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد دیں۔ حجاج نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حج کے دوران انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حجاز مقدس میں ہر وقت پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کیں۔

متعلقہ عنوان :