غازی عبدالرشید قتل کیس،مشرف کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 11:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے،عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے غازی عبدالرشید اوران کی والدہ کے قتل کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف غازی عبدالرشید یا ان کی والدہ کے قتل کیس میں ملوث نہیں اور نہ ہی پولیس کے پاس اس کیس سے متعلق ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔مدعی مقدمہ ہارون رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ طارق اسد نے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا،ایڈووکیٹ طارق اسد نے تیاری نہ ہونے کے باعث عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے تمام فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی مزید سماعت تئیس اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :