نیب نے 150سے زائد ریفرنسز ،1000 سے زائد انکوائریوں کی فہرست تیار کر لی

ہفتہ 19 اکتوبر 2013 11:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19اکتوبر 2013ء) قومی احتساب بیورو نے نئے ریفرنس کے لیے حتمی فہرست مرتب کر لی، فہرست میں ڈیڑھ سو سے زائد نئے ریفرنس اور ایک ہزار سے زائد انکوائریاں شامل ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تقرری میں تاخیر کے باعث نیب کی تفتیشی ٹیموں کے پاس ایک ہزار سے زائد انکوائریاں التوا کا شکار تھیں جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب ریفرنس بھی اسی باعث تاخیر کا شکار تھے۔

(جاری ہے)

زرائع کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے فوری بعد تمام ریفرنسزچیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان کو حتمی منظوری کے لیے بجھوائے جائیں گے۔ریفرنس میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق بھی ریفرنس شامل ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے نئے ریفرنس میں بہت سی اعلٰی شخصیات، سابق وزرا اور بیوروکریٹس کے نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔حتمی منظوری کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیموں کو تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹاسک سونپے جائیں گے،زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سی اہم شخصیات نے نیب سے رابطے بھی شروع کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :