عید پر بجلی اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی
تازہ ترین : 1

عید پر بجلی اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) عوام کے لئے اچھی خبر ہے کہ عید کی تعطیلات میں بجلی اور سی این جی کی لوڈشیڈنگ کی چھٹی رہے گی۔ لاہور میں ٹریفک چالان بھی نہیں کئے جائیں گے۔کے ای ایس سی، لیسکو، فیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے عید کے دنوں میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی کا اعلان کیا ہے۔ سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کی جانب سے بھی سی این جی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پنجاب میں شہری سات روز تک سی این جی کی بلا تعطل سپلائی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے عید کے دنوں میں چالان نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/10/2013 - 19:07:37

اس خبر پر آپ کی رائے‎