برطانوی پولیس نے پاکستانی سمیت چار افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی،گرفتار افراد نیروبی میں ویسٹ گیٹ پر کیے گئے حملے کی طرز کے قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، سکیورٹی اہلکار

منگل 15 اکتوبر 2013 17:59

لندن(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) برطانوی پولیس نے پاکستانی سمیت چار افراد کو دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ شروع کر دی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہشت گردی کی سازش کو روکنے کیلئے گزشتہ روز لندن میں کی جانے والی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران یہ مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔

(جاری ہے)

برطانیہ کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ یہ افراد نیروبی میں ویسٹ گیٹ پر کیے گئے حملے کی طرز کے قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

نیروبی کے مذکورہ حملے میں 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔میٹروپولیٹن پولیس کے مسلح افسران نے مشرقی لندن کی ایک اسٹریٹ سے دو پچیس سال کے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک ترکی نژاد جبکہ دوسرا الجیرین نڑاد برطانوی شہری ہے۔ایک اٹھائیس سالہ آذربائیجانی نژاد برطانوی شہری کو مشرقی لندن، نوٹنگ ہل کے ایک گھر سے اور ایک 29سال کے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو جنوب مشرقی لندن پیکھم میں ایک سڑک سے گرفتار کیا گیا۔