سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی عقیدت و احترام کے منائی گئی، یورپ اور امریکہ میں دو عیدیں ، امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی (کل)عید منائیگی

منگل 15 اکتوبر 2013 17:59

اسلام آباد/ریاض(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں عید الاضحی عقیدت و احترام کے منائی گئی ، یورپ اور امریکہ کچھ لوگوں نے قربانی کرلی ، پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت (کل)بدھ کو عید منائیگی ، بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر مسلم ممالک میں (کل) سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحی منائی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حرم شریف اورمسجدنبوی میں نمازعید کے عظیم الشان اجتماعات ہوئے جن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مسلمانوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر علمائے کرام نے حجاج کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور قربانی کے فلسفہ پر روشنی ڈالی اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، کویت، عراق، اومان، مصر، بحرین ، فلسطین اور انڈونیشیا کے مسلمان مذہبی جوش و خروش سے عید الاضحی منائی گئی اس کے علاوہ برطانی اور امریکا میں بھی بعد مقامات پر عید منائی گئی جہاں کچھ لوگوں نے منگل کو عید پڑھ لی اور کچھ (کل)عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

متحدہ عر ب امارات سمیت عرب دنیا میں عیدالاضحی مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی لوگوں نے مذبح خانے جا کرسنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کافریضہ ادا کیا برطانیہ سمیت یورپ بھر میں بھی کچھ لوگوں نے منگل کو عید قرباں منائی اورامریکا میں کیلنڈر کے تحت منگل کومنائی گئی تاہم پاکستانیوں کی اکثریت (کل)بدھ کو عید منائیگی اس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی (کل) بدھ کو اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہی عید کی خوشیاں منائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر مسلم ممالک میں (کل) سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحی منائی جائیگی تاہم پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور دیگر مسلم ممالک میں (کل) سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے عید الاضحی منائی جائے گی۔