بھوک وافلاس كے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن بھارت سے بہت بہتر ہے، عالمی رپورٹ

منگل 15 اکتوبر 2013 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) عالمی رپورٹ کے مطابق پاكستان بھوک وافلاس كے حوالے سے اپنے پڑوسی ملک بھارت كے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہے اور پاكستان كا اس فہرست میں 57واں جبكہ بھارت كا 63واں نمبر ہے۔انٹرنیشنل فوڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ویلتھ ہنگرائف این جی اوز كی ’’گلوبل ہنگر انڈیكس‘‘ کے نام سے جاری کی گئی حالیہ مشترکہ رپورٹ میں كہا گیا ہے كہ بھوک كے شكار ممالک میں پاكستان بھارت کے مقابلے میں بہتر پوزیشن پر ہے، گزشتہ سال بھارت کا اس حوالے سے 67واں نمبر تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت كو بھوک سے متاثرہ افراد کے حوالے سے خطرناک ترین سطح كا سامنا ہے اور ملک میں 40 فیصد بچوں كا وزن انتہائی كم ہے۔مشترکہ رپورٹ میں بھوک وافلاس سے سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چین چھٹے، سری لنكا 43ویں اور بنگلا دیش 58ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ كے مطابق دنیا بھر كے مقابلے میں ہمارے خطے میں بھوک كے شكار افراد كی تعداد سب سے زیادہ ہے جس کی بڑی وجوہات سماجی عدم مساوات اور تعلیم كی كمی ہے، دنیا بھر میں رواں سال بھوک وافلاس کی سطح میں 34 فیصد كمی آئی ہے تاہم اس كے باوجود اب بھی اس حوالے سے سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :