بلوچستان: ایف سی کوایک ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات دے دیئے گئے

منگل 15 اکتوبر 2013 16:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2013ء) بلوچستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فرنٹیئرکور کو ایک ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات تفویض کر دیئے۔

(جاری ہے)

بلوچستان حکومت نے آئین کے آرٹیکل 5کے تحت فرنٹیئرکور کو ایک ماہ کیلئے پولیس کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں اور اس کا اطلاق 16نومبر تک رہے گا فرنٹیئرکور کو اختیارات امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث دیئے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس سے قبل بھی ایف سی کو پولیس کے اختیارات دیئے تھے تاہم 15مئی کے بعد ان کے اختیارات میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :