21 ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئن شپ 2 نومبر کو منعقد ہو گی

منگل 15 اکتوبر 2013 14:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15 اکتوبر 2013) کراچی ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو ایس اے) کے زیر اہتمام 21 ویں پامولیو سندھ ویمنز سوئمنگ چیمپئین شپ 2 نومبر کو کراچی جمخانہ میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

کراچی ویمنز سوئمنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ ایونٹ گرلز سوئمرز کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور سوئمرز کے پاس اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سنہری موقع ہے اور وہ آگے چل کر انٹرنیشنل سطح پر بھی خود کو کامیاب ثابت کر سکتی ہیں۔

چیمپئن شپ میں سوئمرز کے درمیان چھ مختلف ایج گروپس کے مقابلے ہوں گے۔ سکول، کلبوں اور کالجز سے ایونٹ میں شرکت کی خواہشمند تیراکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 اکتوبر تک اپنی رجسٹریشن کرا لیں تاکہ ایونٹ کا کامیاب بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :