سونی بل ولیمز کو رگبی لیگ ورلڈ کپ 2013 کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا

رگبی ورلڈ کپ 26 اکتوبر سے 30 نومبر تک انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائیگا

منگل 15 اکتوبر 2013 14:32

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15اکتوبر2013) سونی بل ولیمز کو رگبی لیگ ورلڈ کپ 2013 کیلئے نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ان کا نام اعلان کردہ حتمی اسکواڈ میں شامل نہیں تھا تاہم اب ٹیم کوچ سٹیفن کیرنی نے ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ سونی بل ولیمز تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ٹیم کو ان کی ضرورت ہے، انہیں 21 سالہ توہو ہیرس کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رگبی ورلڈ کپ 26 اکتوبر سے 30 نومبر تک انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا ایونٹ کے کچھ میچز فرانس اور آئرلینڈ میں بھی کھیلے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں پاپوا نیو گنی، فرانس اور ساموا کے ساتھ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :