پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا
تازہ ترین : 1

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا

پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین یواے ای میں 5ون ڈے اور2ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 30اکتوبر،دوسرایکم نومبر،تیسرا6،چوتھا8نومبراور آخری میچ11نومبرکوکھیلا جائیگا

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15 اکتوبر2013)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسراٹیسٹ23اکتوبرکودبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکاپہلاون ڈے انٹرنیشنل میچ30اکتوبرکوشارجہ کرکٹ سٹیڈیم شارجہ میں،دوسراون ڈے یکم نومبرکودبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں،تیسراون ڈے 6نومبرکوشیخ زیدسٹیڈیم ابوظہبی میں،چوتھاون ڈے 8نومبرکوشیخ زیدسٹیڈیم ابوظہبی میں اورپانچواں ون ڈے میچ11نومبرکوشارجہ کرکٹ سٹیڈیم شارجہ میں کھیلاجائیگاجبکہ2ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکاپہلامیچ13نومبرکو اوردوسرامیچ 15نومبرکودبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلاجائیگا۔

پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریگی، دیگر کھلاڑیوں میں عبدالرحمان، عدنان اکمل، احمد شہزاد، اسد شفیق، اظہر علی، جنید خان، خرم منظور، محمد عرفان، راحت علی، سعید اجمل، شان مسعود، عمر امین، یونس خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض گریم سمتھ انجام دیں گے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، اے بی ڈی ولیئرز، جین پال ڈومنی، فف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر، عمران طاہر، جیک کیلس، روری کلینویلڈ، مورنے مورکل، الویرو پیٹرسن، روبن پیٹرسن، ورنن فلینڈر، ڈیل سٹین اور تھامی سولیکائل شامل ہیں دونوں ٹیموں کے درمیان 1995 سے اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے، اس نے 21 ٹیسٹ میچز میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے ابھی تک صرف تین ٹیسٹ جیتے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/10/2013 - 14:23:35

اس خبر پر آپ کی رائے‎