فلپائن میں زلزلہ کے جھٹکے، 10افراد ہلاک، متعدد ملبے تلے دب گئے ٗ ہزاروں افراد متاثر ٗ کئی لاپتہ

کیبو کے علاقے میں ایک چرچ،سابق سٹی ہال اورکئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا

منگل 15 اکتوبر 2013 14:18

منیلا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 15اکتوبر2013) جنوبی فلپائن میں زلزلے کے نتیجے میں عمارت کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے میں 7.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز جزیرہ بوہل کے قریب 56 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

(جاری ہے)

فلپائن نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق بوہل میں زلزلے سے ایک عمارت گرنے سے10 افراد ہلاک ہو گئے متعدد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں اور کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

کیبو کے علاقے میں ایک چرچ،سابق سٹی ہال اورکئی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔وسطی فلپائن میں لوگ زلزلے سے خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے جب کہ بعد از زلزلہ جھٹکوں کا سلسلہ بھی وقفے وفقے سے جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :